0

 Lose / Reduce Weight /

 کمر کے درد سے نجات حاصل کریں اور وزن گھٹا ئیں   

 Lose / Reduce Weight / وزن گھٹائیں



ہمارے ہاں درس وتدریس کے شعبے کوبہت اہمیت حاصل ہے خاص طور پر خواتین کے لیے۔ معاشرے میں اساتذہ کو بہت 
عزت دی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں بچوں اور قدم کامستقبل ہوتا ہے۔

 بہت سی خواتین اساتذہ معالجین کے پاس گردن، کمر اور جوڑوں کے درد کی شکایت لے کرآتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تقریباََ 90فیصد خواتین اساتذہ ان تکلیف سے دوچار ہوتی ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ خواتین اساتذہ کوان 
تکلیف کے بارے میں آگاہ کیاجائے، تاکہ وہ ان سے بچ سکیں۔ ان بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ آج کل کی طرززندگی ہے ۔ 

اس کے علاوہ ورزش کے لیے وقت نہ نکالنا، اساتذہ کے لیے موزوں فرنیچر کادستیاب نہ ہونا اور معاشی پریشانیاں بھی شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے جوکوشش کواتین اساتذہ خود کرسکتی ہیں، وہ کوئی اور نہیں کرسکتا ۔ وہ اپنے لیے وقت نکال کران تکلیف کو کم کرسکتی ہیں اور اپنی زندگی کے معیار کوبہتر بناسکتی ہیں۔ اسکول کی انتظامیہ خواتین اساتذہ پر کام کا دباؤ زیادہ نہ ڈالے، کیوں کہ وہ ذہنی طور پر جتنی مطمئن ہوں گی، اپنے فرائض اتنی ہی اچھی طرح نبھاسکیں گی۔ خواتین اساتذہ کے بیٹھنے کے لیے کلاس میں رکھی ہوئی میزکی اونچائی نہ بہت زیادہ ہواور نہ بہت کم۔ انھیں چاہیے کہ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور چہل قدمی کواپنا معمول بنائیں۔

Post a Comment

 
Top